آئی فون16 سیریز کی ریلیز کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی

0
24

آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ۔آئی فون16 سیریز کی ریلیز کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی۔
آئی فون 16 سیریزکی بیٹریز میں انقلابی تبدیلیاں متعارف ۔معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون16 سیریز کو رواں سال ستمبر میں لانچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق آئی فون 16 سیریز کوستمبرکے اوائل میں 10 ستمبر کو لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔ جیسے جیسے ستمبر کا مہینہ قریب آ رہا ہے ،ایپل کے صارفین آئی فون 16 سیریز کے بارے میں مزید جاننے کیلئے بیتاب ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آئی فون16 سیریز کے حوالے سے مسلسل لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین لیک کے مطابق اپیل کمپنی نے آئی فون16 سیریزکی بیٹریز میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں۔آئندہ ماہ ریلیز ہونیوالی نئی سیریز کے حوالے سے فوربز کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 پرو نئے ماڈلز میں سب سے زیادہ بہتر ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 پرو میکس میں ایک ایسی بیٹری ہوگی،جو اپنے پیشرو آئی فون 15 پرو میکس سے 5.74 فیصد بڑی ہو گی ،تاہم آئی فون 16 پرو میں زیادہ نمایاں اضافہ دکھایا جائے گا، اس کی بیٹری کی صلاحیت موجودہ ماڈل کے مقابلے میں 9.25 فیصد زیادہ ہو گی۔
آئی فون 16 پرو میں 3,577 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی، جبکہ آئی فون 15 پرو میں 3,274 ایم اے ایچ کی بیٹری ہو گی، جبکہ آئی فون 16 پرو میکس اپنی بیٹری کی گنجائش 4,422 ایم اے ایچ سے بڑھا کر 4,ایم اے ایچ تک جائے گا۔

Leave a reply