آئی پی پیزقومی سلامتی کیلئےخطرہ:معاملہ اسمبلی میں پہنچ گیا

0
47

ایم کیوایم نےآئی پی پیز کےخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔
قراردادسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی اورنجم مرزانےجمع کرائی۔
قراردادکےمتن کےمطابق اگر کیپسٹی چارجز کی مد میں ادائیگیاں ہوتی رہیں تو بقا کا مسئلہ ہوجائےگا،صنعتی و گھریلو بجلی صارفین کےلیے فی یونٹ قیمت ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں اورادائیگیوں سے معیشت پر بوجھ ہے۔
قراردادمیں کہاگیاکہ آئی پی پیز کےساتھ ماضی میں غلط معاہدوں سےٹیرف ناقابل برداشت ہے،ایم کیوایم نےقراردادکےذریعےمطالبہ کیاکہ آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے۔عالمی عدالت انصاف سےغیر منصفانہ معاہدوں کےخلاف رجوع کیاجائے۔

Leave a reply