آسٹریلیامیں سوشل میڈیاسےمتعلق نیابل اکثریتی رائےسے منظور

0
14

آسٹریلیامیں سوشل میڈیاسےمتعلق نیابل اکثریتی رائےسےمنظورکرلیاگیا۔
آسٹریلیاکےایوان نمائندگان نےسوشل میڈیاسےمتعلق بل 13 کے مقابلے میں 102 ووٹ سےمنظور کیا ۔بل میں 16سال سےکم عمرکےبچوں پرسوشل میڈیاپرپابندی ہوگئی۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق سینیٹ سےمنظوری کےبعدبل باقائدہ قانون بن جائےگا،حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندرسیکیورٹی نظام قائم کرنا ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو3 کروڑ30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ سینیٹ سے حتمی منظوری کے بعد یہ اس نوعیت کا دنیا کا پہلا قانون بن جائے گا۔

Leave a reply