آٹو رکشے پر پاکستان سے لندن تک 7 ممالک کی حیرت انگیز سفری مہم کب شروع ہو گی؟

0
46

اس سیاحتی سفری میں کون کون شمولیت کرے گا؟ تفصیلات سامنےآ گئیں۔

تین پاکستانیوں کی جانب سے رواں سال ایک انوکھی سفری مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو ایک رکشے کے ذریعے سات ممالک کا سفر کریں گے۔یہ سفری مہم پاکستان سے شروع ہوکر لندن میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس سفری مہم میں ٹیم پاکستانی کمانڈر ریٹائرعبدالمالک قریشی اور سید ناصر حسین کے علاوہ کیلاش سے مسرت نامی خاتون شال بھی شامل ہوں گی ۔

تینوں پاکستانی سیاح مسافر ایران، ترکی، یونان، اٹلی، سوئٹزر لینڈ، فرانس اور برطانیہ تک کا سفر رکشے میں طے کریں گے۔اس سفری مہم کیلئے استعمال کیے جانے والے رکشے کو بطوطہ کا نام دیا گیا ہے، جسے مشہور پاکستانی ٹرک آرٹ سے مزین کیا گیا ہے۔ مہم کا آغاز رواں سال 14 اگست سے ہوگا۔ایوان صدر اسلام آباد سے شروع ہونے والی اس مہم کا اختتام بکنگھم پیلس لندن پہنچ کر ہوگا۔

اس مہم کی کامیابی کے بعد ٹیم کے ارکان پہلے پاکستانی بن جائیں گے ،جو آٹو رکشے پر سات ممالک کے سفر کا کارنامہ انجام دیں گے۔ اس مہم کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنا اور اس خوبصورت کلچر کو فروغ دینا ہے، اس مہم کی تکمیل میں 60 دن لگیں گے۔ یہ مہم فارن آفس کی منظوری اور تعاون سے ہوگی اور مختلف ممالک کے سفیروں سے بھی رابطے میں ہوں گے۔ اس مہم کا مجموعی سفر10 ہزار کلومیٹر پر محیط ہوگا۔

Leave a reply