احتجاج میں ناکامی کےباعث تحریک انصاف سےایک کےبعدایک استعفاآناشروع ہوگیا۔سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دیاتوصاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کور کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا۔
ذرائع کےمطابق سلمان اکرم راجہ ذاتی وجوہات کی بنیادپرتحریک انصاف کےسیکرٹری جنرل کے عہدے سےمستعفی ہوئےہیں۔انہوں نےاپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے۔
خیال رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں ہی سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔
سلمان اکرم راجہ کےبعدسربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیااورانہوں نے اسمبلی رکنیت بھی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامدرضا بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرکےقومی اسمبلی سے استعفیٰ پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظرپارٹی تنقید اور اختلافات کے باعث مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد صاحبزادہ حامد رضا کو پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔
حکومت کامزید6آئی پی پیزکیساتھ معاہدےختم کرنےکافیصلہ
دسمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔