اداکارگوندہ گولی لگنےسےزخمی،ہسپتال منتقل

0
13

بالی ووڈکےکامیڈی اداکارگوندہ اپنےہی ریوالورکی گولی لگنےسےزخمی ہوگئے اداکارکوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
میڈیارپورٹ کےمطابق بھارتی اداکارگوندہ اپنےہی ریوالورکی گولی لگنےسےزخمی ہوگئے،حادثہ منگل کی اعلیٰ الصبح پیش آیا۔حادثےکےوقت اداکاراپنی رہائش گاہ پراکیلےہی موجودتھے،تاہم سپرسٹارکوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں پران کی طبیعت بہتربتائی جاتی ہے۔
اداکارکےمنیجرششی سہنانےبتایاکہ کولکتہ میں ایک شو تھاجس میں گوندہ نےشرکت کےلئےجاناتھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ائیرپورٹ پہنچ چکا تھااوران کا انتظارکررہاتھا اور گووندا نکل رہے تھے جب ان سے غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔
ششی سنہا کے مطابق الماری میں رکھتےہوئے ریوالورنیچےزمین پرگرگیاجوکہ اپنےآپ ہی چل گیاگولی چلنےسےگولی گوندہ جی کی ٹانگ میں لگی جس وہ زخمی ہوگئے۔ ان کا زخم خطرناک نہیں ہے۔ہسپتال میں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے۔

Leave a reply