اداکارہ نیلم منیرپیاگھرسدھارنےکوتیار؟

0
18

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہور ومعروف اداکارہ نیلم منیرکب اورکس سےشادی کرنےوالی ہیں،اہم رازسےپردااُٹھ گیا۔
مشہورسوشل میڈیابلاگرنےاداکارہ نیلم منیربارےانکشاف کرتےہوئے بتایا ہے کہ اداکاراپنےپیاگھرجانےوالی ہیں۔
عرفانستان نامی پیج پر عرفان نےایک پوسٹ شیئرکی جس میں بتایاگیاکہ نیلم منیر سال 2024کےآخر ی ماہ دسمبرمیں شادی کرنے والی ہیں ،شادی کی تقریب متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔
عرفان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ سوشل میڈیاپرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،لیکن پوسٹ میں اس بات کاذکرنہیں کیاگیاکہ اداکارہ کی شادی کس تاریخ اورکس کےساتھ ہوگی۔
دوسری جانب اداکارہ نیلم نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے کچھ پوسٹ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کی۔
واضح رہےکہ اداکارہ نیلم منیرنے2022میں ایک نجی اخبارکوانٹریومیں بتایاتھاکہ میری شادی کی خبر اچانک ہی سننے کو ملے گی لیکن میں شادی سادگی سے کروں گی۔

Leave a reply