ارشدندیم کی کامیابی:شوبزشخصیات بھی خوشی سےجھوم اٹھیں

0
22

پیرس اولمپکس کےجیولین تھروکےفائنل میں پاکستان کےارشدندیم نےتاریخ رقم کردی جس پرشوبزشخصیات بھی جھوم اٹھیں۔
پیرس اولمپکس میں سنسنی خیزمقابلوں کاسلسلہ جاری ہے،ارشدندیم نےپاکستان کاسرفخرسےبلندکردیا، پیرس اولمپکس میں مینزجیولن تھروکےفائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکےریکاڈقائم کردیا۔
ارشد ندیم نےپیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈمیڈل جیتوادیا۔ارشد ندیم اولمپک ریکارڈ بنانے پر آبدیدہ ہو گئے۔
ارشدندیم کی کامیابی پرشوبزشخصیات نےبھی اپنےجذبات کااظہارکیا، جیسے ہی ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا تو فنکار برادری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایتھلیٹ کو مبارکباد دیں۔
عدنان صدیقی:
پاکستان شوبزانڈسٹری کےسینئراداکارعدنان صدیقی کاکہناتھاکہ آپ نے پاکستان کو تاریخ کامیابی دلوا کر ہمارا طویل انتظار ناقبل یقین انداز میں ختم کیا ۔ اس بہترین فتح کے لیے ہمیں ارشد ندیم پر بےحد فخر ہے۔
ہمایوں سعید:
اداکارہمایوں سعیدنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرارشدندیم کی کارکردگی کی تعریف اور ساتھ ہی کھلاڑی کو نیا گھر، اسپورٹس اکیڈمی اور برانڈ ڈیلز دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ان کاکہناتھاکہ ارشد ندیم نے اپنی تاریخی فتح سے ثابت کردیا ہے کہ وہ سب سے الگ اور بہترین ہیں۔
سجل علی:
معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ارشد ندیم نے 32 سال بعد تاریخ رقم کرتےہوئےپاکستان کے لیے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
ماہرہ خان:
اداکارہ ماہرہ خان ایتھیلٹ ارشدندیم کوہیروقراردیتےہوئےکہاکہ سر! اُف کیا تھرو تھی، آپ نے تو ریکارڈ توڑ دیا۔
عاصم اظہر:
گلوکاعاصم اظہربھی ارشدندیم کی تعریف کیئےبغیرنہ رہےسکے،انہو ں نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرلکھاکہ ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر اور نیا اولمپک ریکارڈ بناکر تاریخ رقم کی ہے، آپ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔

Leave a reply