اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج دن بھر مجموعی طورپرمثبت رجحان دیکھاگیا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 105 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔226 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 162 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 59 کروڑ 10 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 10 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,709 جبکہ کم ترین سطح 77,987 پوائنٹس رہی ۔