اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے نہ ہی ہم کر رہے ہیں: بیر سٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطے نہیں کر رہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیر سٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے نہ ہی ہم کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ عسکری حکام حکومتی فیصلوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سے رابطے میں ہیں، عسکری حکام سے رابطے جاری رہنے بھی چاہیں تاہم اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے نہ ہی ہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے مقصد کیلئے براہ راست رابطے رکھتے ہیں، عمران خان نے ملک میں سیاسی استحکام چاہنے والوں سے بات چیت کا کہا ہے بیر سٹر سیف کا کہنا تھا کہ ریاست کی خرابی کے ذمہ دار (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں، عمران خان نے دونوں جماعتوں سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
قومی ائیرلائن کی نجکاری:سپریم کورٹ نےحکم واپس لےلیا
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔