الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024پرعدالت نےوفاقی حکومت سمیت دیگرکونوٹسزجاری کرتےہوئےجواب طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ میں الیکشن ترمیمی ایکٹ2024کی منظوری کےخلاف دائرمتفرق درخواست پرسماعت ہوئی۔جسٹس شکیل احمدنےشہری منیراحمدکی درخواست پرسماعت کی۔
عدالت نےمتفرق درخواست پروفاقی حکومت سمیت دیگرکونوٹسزجاری کرتےہوئے۔جواب طلب کرلیا۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی ۔
وکیل درخواست گزارنےکہاکہ سپریم کورٹ میں بطور اعتراض درخواست پڑی ہے ۔ میری درخواست قابل سماعت ہے ۔
درخواست گزار نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔
عدالت نے سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی ۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©