
امریکامیں قیدڈاکٹرعافیہ صدیقی کےکیس میں عدالت نےاہم ہدایت کردی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکامیں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔وکیل درخواست گزارعمران شفیق، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور عدالتی معاون زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی وکیل عمران شفیق کی استدعا منظورکرلی گئی۔
عدالت نےوکیل عمران شفیق کوایک ہفتےمیں ترمیم شدہ پٹیشن دائرکرنےکی ہدایت کی۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ حکومت کیوں اس درخواست کونمٹاناچاہتی ہےاس میں حکومت کاکیافائدہ ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکہاکہ ہم اس کیس میں جس حدتک جو کچھ کر سکتے تھے کر چکے ہیں ۔
عدالت نےکہاکہ یہ لمبی جہدوجہد والا کام ہے، عافیہ صدیقی کیس اب ایک تحریک بن چکی ہے، اس پٹیشن کو ختم کرنے سے مسئلہ ختم نہیں ہوگا نہ حل ہوگا ، اس کیس میں جو جو اقدامات حکومت کے تھے وہ اس عدالت نے کیے ہیں ۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نےکہاکہ عدالتی حکم کی وجہ سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو امریکا کا ویزا ملا اورعدالتی حکم کی وجہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کی پٹیشن میں وزیر اعظم نے خط لکھا ،عدالت کی مداخلت کے بعد ہی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی انکی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات ممکن ہو سکی ۔
جسٹس سرداراعجازاسحاق نےمزیدکہاکہ عدالت کے حکم پر پاکستانی وفد امریکا گیا اور عافیہ صدیقی سے ملاقات بھی ہوئی ۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی سماعت دو ہفتوں بعد تک ملتوی کردی ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔