امریکہ :نومنتخب صدرٹرمپ سزاسےبچ گئےمگرمجرم قرار

0
45

امریکہ کےنومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ سزاسےبچ گئےمگرمجرم قرار،جیوری نےر قوم کی ادائیگی چھپانےپرٹرمپ کوقصوروارٹھہرایا۔
امریکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق جج مرچن نےآئینی مسائل سےبچنےکیلئےسزانہیں سنائی۔
جج جوآن مرچن نےریمارکس دئیےکہ دوران مقدمہ جج کوبدلتےحالات کودیکھناہوتاہے،صدارتی تحفظ کے باوجودجیوری کافیصلہ ختم نہیں ہوسکتا،ٹرمپ آن لائن شریک ہوئے،مقدمہ کوانتقامی کارروائی قراردیا۔
عدالتی فیصلےسےمتعلق گفتگوکرتےہوئےنومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھاکہ ساری کارروائی الیکشن میں ساکھ کونقصان پہنچانےکیلئے تھی جوناکام ہوئی۔
واضح رہےکہ امریکی تاریخ میں پہلی بارڈونلڈٹرمپ بطورمجرم صدارتی حلف اٹھائیں گے۔

Leave a reply