وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ ریاست نےفیصلہ کیاہےکہ کسی کو انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف والے لاشوں کی سیاست کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے لاشوں سے متعلق پرانی وڈیوزاور تصاویر سوشل میڈیا پر چلا رہے ہیں، ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عطاتارڑ کامزیدکہناتھاکہ ایک ایسی تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں بلیو ایریا کی سڑک کو ’خون آلود‘ دکھایا گیا تھا جس کے بعد میں نے اس سڑک پر جاکر ویڈیو بنائی اور ایک ایک انچ دکھایا جہاں خون کا ایک دھبہ تک نہیں تھا۔بشریٰ بی بی کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی والے سکیورٹی اہل کاروں کی فائرنگ کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ ابھی تک 3 دن گزر چکے ہیں لیکن یہ جماعت فائرنگ کی کوئی ایک تصویر یا ویڈیو پیش نہیں کر سکی، پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی جانب سے مظاہرین کی ہلاکتوں کے متضاد اعداد و شمار کے دعوے کیے گئے لیکن پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کوئی لاش نہیں لائی گئی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کی معیشت اس وقت ترقی کے راستے پر گامزن ہے، پاکستان میں 7 ماہ کے دوران کئی غیر ملکی وفود نے دورہ کیا، پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔
قومی ائیرلائن کی نجکاری:سپریم کورٹ نےحکم واپس لےلیا
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب میں خسرہ کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی
جون 10, 2024 -
چینی بیڈمنٹن کھلاڑی کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
جولائی 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔