انقلابی ٹیکنالوجی : ٹیسلا کا آپٹیمس روبوٹ انسانوں کی طرح رقص کرنے لگا

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیشرفت، ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا آپٹیمس روبوٹ انسانوں کی طرح رقص کرنے لگا۔
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے اپنے جدید ترین آپٹیمس ہیومینائڈ روبوٹ کی نئی ویڈیو شیئر کر دی، جس میں روبوٹ انسانی انداز میں روانی سے رقص کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ صرف 6 سیکنڈ کی اس کلپ میں روبوٹ نہایت متوازن انداز میں جھومتا اور اپنے بازو و ٹانگیں قدرتی انداز میں حرکت دیتا ہے۔
ایلون مسک نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ہم 2025 کے آخر تک ہزاروں آپٹیمس روبوٹ تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ مظاہرہ پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر اور قدرتی ہے، جہاں پہلے کی حرکتیں غیر متوازن تھیں۔ٹیسلا کا آپٹیمس روبوٹ پہلی بار 2022 میں صرف چلنے کی صلاحیت کے ساتھ پیش کیا گیا تھا ،بعد میں چیزیں اٹھانا، ترتیب دینا اور ڈھلان پر چلنا جیسے کام بھی اس میں شامل کیے گئے۔
واٹس ایپ نے سٹیٹس شیئرنگ کا آپشن متعارف کروادیا
مئی 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔