کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالرمہنگاجبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.66 روپے سے بڑھ کر 278.74 روپے پر بند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں کاروبارکےاختتام پر ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 741 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔118 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 254 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 38 کروڑ 15 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 56 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,151 جبکہ کم ترین سطح 77,810 پوائنٹس رہی ۔
روپےکےمقابلےمیں ڈالرکی قیمت میں اضافہ
نومبر 6, 2024ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،وزیرخزانہ
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔