اہل کشمیرنےجدوجہدسےبھارت کےفوجی غرورکوشکست فاش دی،وزیراعظم

0
32

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ اہل کشمیرنےجدوجہدسےبھارت کےفوجی غرورکوشکست فاش دی۔
وزیراعظم شہبازشریف کاآزادکشمیرقانون سازاسمبلی کےخصوصی اجلاس سے خطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ میرےلئےباعث اعزازہےکہ مجھے آزاد کشمیر مدعو کیاگیا،یوم یکجہتی کشمیرہمارےپختہ عزم کی یقین دہانی کادن ہے،آج کشمیری بزرگوں،ماؤں،بہنو،بھائیوں اوربیٹوں کےساتھ یکجہتی کیلئےآیاہوں، اپنے لہو سے آزادی کی ناقابل بیان دستان لکھنےوالےکشمیریوں کوسلام پیش کرتاہوں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بھارت مسئلہ کشمیرپربامعنی اورنتیجہ خیزمذاکرات کرے، بھارت اورخطےکےبہترین مفادمیں ہےکہ وہ 5اگست 2019کی سوچ سے باہر نکلے،ہم کشمیرکےعظیم شہداکوسلام پیش کرتے ہیں ،کشمیرکاذرہ ذرہ کشمیر کے رہنے والوں کاہے،یوم یکجہتی کشمیرہمارےپختہ عزم کی یقین دہانی کادن ہے،برہان وانی،یاسین ملک سےلیکرمیرواعظ اورعمرفاروق تک جدوجہدکی تاریخ بھری پڑی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ جب تک کشمیریوں کوان کاحق آزادی نہیں ملتاان کےساتھ کھڑےہیں،اہل کشمیرنےجدوجہدسےبھارت کےفوجی غرور کو شکست فاش دی،خون سےسرخ وادی ہونےکے باوجود کشمیری عوام بھارتی فوج کےسامنےڈٹ کرکھڑی ہے،آزادی کےنعروں کی گونج گزرتےوقت کےساتھ بڑھتی جارہی ہے،بھارت فوج میں اضافہ کرتاجارہاہے،کشمیریوں کی تحریک آزادی مزیدزورپکڑرہی ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ کشمیربھارت کاحصہ نہیں بن سکتا،کشمیری اسے مانتے ہیں ،مسئلہ کشمیروہاں کےعوام کوقتل اورقیدکرنےسےحل نہیں ہوگا۔

Leave a reply