ایران نے سیاحت کے فروغ کیلئے الیکٹرانک ویزا شروع کر دیا
ایران کا سیاحت کے فروغ کیلئے الیکٹرانک ویزا شروع کرنے کا اعلان ۔
شہر قائد کراچی میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایران و پاکستان کے بیچ سیاحت کے فروغ کے حوالے سے کانفرنس منعقد ہوئی جس میں روس، ملائیشیا، کویت، جاپان اور بعض دوسرے ممالک کے قونصل جنرلز، صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ، پاکستان کے صف اول کی ٹریول ایجنسیز کے نمایندوں اور میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔
کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے میزبان کی حیثیت سے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ایران نے سیاحت کے فروغ اور سفر کو مزید آسان بنانے کی غرض سے نا صرف الیکٹرانک ویزا شروع کیا ہے بلکہ دو مزید زمینی بارڈر کھولے ہیں جبکہ اس سے قبل پاکستان کے لوگ صرف ایک زمینی بارڈر سے آمد و رفت کر رہے تھے۔
یہ دو بارڈر ریمیدان اور پشین کے علاقوں میں کھولے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں لاتعداد سیاحتی مقامات قابل دید ہیں اور عالمی ادارے یونیسکو نے ایران کے پانچ تاریخی مقامات کو عالمی آثار قدیمہ میں شمار کر لیا ہے جبکہ چند دوسرے مقامات بھی اس حوالے سے زیر غور ہیں۔ایرانی قونصل جنرل نے پراعتماد لہجے میں کہا ایران نے طبی میدان میں بھی خاطرخواہ پیشرفت کی ہے اور اس حوالے سے خطے کے تمام ممالک اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔
توشہ خانہ ٹوکیس:سماعت بغیرکارروائی کےملتوی
اکتوبر 5, 2024علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی،بیرسٹرسیف
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دس بجے ہوگا
مارچ 27, 2024 -
دنیا کی سیر کرتا ہوا آسٹریلوی جوڑا پاکستان پہنچ گیا
مئی 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔