ایران کے صدر ڈاکٹر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے شہید رفقاء کی نماز جنازہ کا شیڈیول جاری

0
108

تہران:(پاکستان ٹوڈے) اہرانی صدر, وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق رفقا کی نماز جنازہ 21 مئی کو صبح 9 بجے تبریز شہر میں ادا کی جاے گی

21 تفصیلات کے مطابق مئی کو ایرانی شہر قم میں بعد از نماز ظہرین ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی نماز جنازہ ادا کی جاے گی, ایرانی دارلحکومت تہران میں 22 مئی بروز بدھ شہید صدر اور ان کے رفقاء کی نماز جنازہ ادا کی جاے گی۔

تہران میں نماز جنازہ ایرانی انقلاب کے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی اقداء میں صبح 10 بجے ادا کی جاے گی، ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی مشہد میں نماز جنازہ 23 مئی صبح 10 بجے ادا کی جاے گی، جاں بحق ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی تدفین مشہد مقدس میں کی جاے گی۔

Leave a reply