ایل پی جی کی قیمت میں بڑااضافہ،نوٹیفکیشن جاری

0
13

وفاقی حکومت نےایل پی جی کی قیمت میں 7روپے31پیسےفی کلوگرام کااضافہ کردیا۔نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔
مہنگائی سےپریشان عوام کےلئے ایک اوربُری خبر،حکومت نےایل پی جی کی قیمت میں بڑااضافہ کردیاہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7روپے 31پیسے فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد ماہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 251روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اضافے کے بعد 11اعشاریہ 8کلو گرام کا گھریلو سلینڈر 86روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ گھریلو سلینڈر کی قیمت 2965روپے مقرر کی گئی ہے۔

Leave a reply