آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کب متعارف کروایا جائے گا؟تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
اب تک متعدد ٹیکنالوجی کمپنیاں فولڈ ایبل فون متعارف کروا چکیں، مگر ایپل نے ایسا کوئی آئی فون تیار نہیں کیا، تاہم اب ایک تازہ ترین لیک میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 کی دوسری ششماہی میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
ایپل کی جانب سے کسی نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں جلد بازی نہیں کی جاتی اور اس کے بہتر ہونے کا انتظار کیا جاتا ہے۔
ڈی ایس سی سی کی رپورٹ کے مطابق ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بک سٹائل کا ہوگا، یعنی صارفین ڈسپلے کو کسی کتاب کی طرح کھول یا بند کرسکیں گے۔اس سے قبل ایک لیک میں کہا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے فلپ انداز کے فولڈ ایبل آئی فون کو متعارف کرایا جائے گا، مگر اب بتایا گیا ہے کہ اس کا ڈیزائن مختلف ہوگا۔
تازہ ترین لیکس کے مطابق پہلا فولڈ ایبل آئی فون 7.9 سے 8.3 انچ بڑا ہوسکتا ہے، یہ فولڈ ایبل آئی فون لچکدار او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوگا اور ہزاروں بار کھولنے بند کرنے سے بھی اسے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔اس کے اندر نیا طاقتور پروسیسر ہوگا، جبکہ کیمرا سسٹم بھی بہترین ہوگا۔
ماہرین کے مطابق فولڈ ایبل سمارٹ فونز میں ایپل کے قدم رکھنے سے ان ڈیوائسز کی فروخت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔2023 اور 2024 کے دوران فولڈ ایبل فونز کی طلب میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ،مگر ایپل کی آمد سے اس مارکیٹ کو نئی زندگی مل سکتی ہے۔
اے آئی سمارٹ آئینہ متعارف، جو صحت کا تجزیہ کرسکتا ہے
جنوری 18, 2025مصنوعی ذہانت نے ایک اور حیرت انگیز سنگ میل عبور کر لیا
جنوری 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیاگیا
جولائی 8, 2024 -
گوگل ٹرانسلیٹ میں 100 سے زیادہ نئی زبانوں کا اضافہ
ستمبر 23, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔