بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کےمقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنےکاتحریری حکم جاری کردیاگیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
فیصلہ میں کہاگیاکہ دو سرکاری گواہوں نے بیان دیا کہ 7مئی کو شام پانچ بجے زمان پارک میں میٹنگ ہوئی۔ گواہوں نے بیان دیا کہ میٹنگ میں پی ٹی آئی لیڈرشپ کے پندرہ لوگ موجود تھے۔میٹنگ میں بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا۔میٹنگ میں ہدایات دی گئیں کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی تو ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں ورکز کو اکٹھا کیا جائے ۔میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ گرفتاری پر فوجی تنصیبات سرکاری عمارتوں پر حملہ کرکےحکومت کو پریشرائز کیا جائے گا۔
فیصلہ میں لکھاگیاکہ نو مئی کو اسلام آباد روانگی کے وقت پر بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو بیان دیا کہ اگر انہیں گرفتار کیا تو ملکی حالات سری لنکا کے جیسے ہونگے ۔پراسکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کے ویڈیو پیغامات کا ٹرانسپک عدالت میں جمع کرایا۔ پراسکیوشن کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس یہ ہے کہ انہوں نے نو مئی کی منصوبہ بندی کی ۔پراسکیوشن کا کیس یہ بھی کہ پی ٹی آئی ٹاپ لیڈرشپ نے منصوبہ بندی سے اتفاق کیا ماڈرن،ڈائیوسز کے ذریعے پیغام آگے پہنچایا۔بانی پی ٹی آئی سے اشتعال انگیزی کے لئے بنائی گئے ویڈیو میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہونے ہیں ۔
فیصلہ میں کہاگیاکہ درخواست گزار کے وکیل کایہ کہنا کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا اس دلائل میں وزن نہیں،مجرمانہ سازش سے پر امن اجتماع بھی دہشتگرد بن جاتا ہے ۔اشتعال انگیز پیغام دینا اور اسے آگے پھیلا کر آرمی تنصیبات ، جناح ہاؤس اور سرکاری عمارتوں پر حملہ دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے ۔درخواست گزار اس فعل سے اپنے قانون پر عملدرآمد کے بنیادی حقوق کھو بیٹھا ہے۔عبوری ضمانت معصوم فرد کا حق ہے۔
فیصلہ کےمطابق عبوری ضمانت اس درخواست گزار کا حق نہیں جس نے پی ٹی آئی کی دیگر قیادت سے ملکر سازش کر کےریاست کے خلاف جنگ کی۔ عبوری ضمانت اس کا حق نہیں جس نے حکومت کا تختہ الٹنے کےلیے سازش کی۔درخواست گزار کو مبینہ جرم سے تعلق ثابت کرنے کےلیے مناسب گراؤنڈ موجود ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کی جاتیں ہیں ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کولمبیا: اڑان بھرتے ہی ہیلی کاپٹر ٹاور سے لٹک گیا
فروری 29, 2024 -
سعودی عرب نے حج کے موقع پر نئی ملازمتوں کا اعلان کر دیا
مارچ 30, 2024 -
ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ کو اللہ حافظ کہہ دیا
جون 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔