بجلی کےبھاری بل فنکار برادری بھی بولنے پر مجبور

0
9

بجلی کےبھاری بل موصول ہونےپرفنکاربرادری بھی بولنےپرمجبورہوگئی۔
مہنگائی کےاس دورمیں عوام توپریشان ہےہی مگر بجلی کےبھاری بلوں نےفنکاروں کی بھی چیخیں نکلوادیں۔ گلوکارہ نوراں لعل کو بھی بھاری بھرکم بجلی کا بل آگیا۔
گلوکارہ نوراں لعل کاکہناتھاکہ اتنی مہنگائی کےدورمیں کمرتوڑبجلی کےبل آگئےہیں۔فنکارکاکوئی دوسراکاروبارنہیں ہوتاہم یہ بل کہاں سےجمع کر وائیں۔
نوراں لعل کامزیدکہناتھاکہ کوئی ایساادارہ موجودنہیں جوہمارےان بلوں کاسدباب کرے،18سال سےمجھ سمیت تمام فنکارحکومت کےتمام ترپروگرام بغیرکسی معاوضےکےکرتےہیں۔

 

Leave a reply