بوئینگ سٹار لائنر 7 ستمبر تک زمین پر پہنچ جائے گا

0
13

بوئینگ سٹار لائنرکب زمین پر پہنچے گا؟ ناسا کے ماہرین نے وقت اور تاریخ کا اعلان کر دیا۔
امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ بوئنگ سٹارلائنر رواں ہفتے خلا میں پھنسے ہوئے خلابازوں بوچ ولمور اور سنی ولیمز کے بغیر زمین پر واپس آجائے گا۔
ناسا نے ایک تفصیلی ڈیلٹا-فلائٹ ٹیسٹ ریڈینس جائزے کا نتیجہ اخذ کیا ہے، جس میں ماہرین نے بتایا ہے کہ بوئینگ سٹارلائنر کو بغیر عملے کے 6 ستمبر کو انڈاک کیا جائے گا۔سٹار لائنر کو انڈاک کرنے کے بعد اسے وائٹ سینڈز سپیس ہاربر پر نیو میکسیکو کے لینڈنگ زون میں اتارے جانے میں تقریباً چھ گھنٹے لگیں گے۔یوںاگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہو تا ہے، تو سٹارلائنر پیراشوٹ سے زمین پر7 ستمبر کو بارہ بجکرتین منٹ تک مکمل طور پر لینڈ ہوجائے گا۔

Leave a reply