بیوروکریسی میں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلے

0
43

بیوروکریسی میں بڑےپیمانےپراکھاڑپچھاڑ،پنجاب حکومت نے 58 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔
اسسٹنٹ کمشنر لالیاں خضراں علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔اے سی کوٹ رادھا کشن شازیہ رحمان کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر لالیاں تعینات کر دیا گیااسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں انس سعید کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن تعینات کر دیا۔ایمان ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں تعینات کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور سیف اللہ جاوید کو عہدے سے ہٹا دیا، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ انعم صغیر کو اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور تعینات کر دیا گیااے سی ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن بہاولپور ثنا شرافت کو تبدیل کرکے اے سی شاہکوٹ تعینات کر دیا گیا۔اے سی قائد آباد اویس سرور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔اے سی کامونکی مختار بھنگو کو تبدیل کرکے اے سی قائد آباد تعینات کر دیا گیا۔اے سی جھنگ ماہم وحید کو اے سی کامونکی تعینات کر دیا گیا۔
اے سی احمد پور سیال محمد عرفان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس ارسلان بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال تعینات کر دیا گیا۔اے سی فیصل آباد سٹی ارج علی حیدر کو اے سی فورٹ عباس تعینات کر دیا گیا۔اے سی احمد پور شرقیہ فیصل احمد کو اے سی فیصل آباد سٹی تعینات کردیا گیا۔

Leave a reply