تاریخ میں توسیع کےباوجودایف بی آرٹیکس وصولیوں میں ناکام،منی بجٹ لازم ہوگیا
انکم ٹیکس گوشوارےجمع کروانےکی تاریخ میں توسیع کےباوجودفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس وصولیوں میں ناکام ہوگیا، ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لازم ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق انکم ٹیکس گوشوارےجمع کروانےکی تاریخ میں دومرتبہ توسیع کےباوجودبھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس وصولیوں میں 130 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہوگا، ہدف پورا کرنے کیلئے ہر حال میں منی بجٹ لانا ہوگا۔
ذرائع کےمطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں ایف بی آر کو 980 ارب روپے اکٹھے کرنا ہیں لیکن ابھی تک صرف 775 ارب روپے اکٹھے ہو سکے ہیں۔ رواں مالی سال کیلئے مقررہ دسمبر تک کا ہدف پورا نہ ہوا تو پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی وصولی میں مشکلات ہوں گی۔
دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آرحکام کےمطابق اس جدید سسٹم کےذریعےایف بی آرافسران کو رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک مکمل رسائی ہوگی، ٹیکس افسران تفصیلی ڈیٹا حاصل کرکے ٹیکس کا درست تخمینہ لگا سکیں گے۔
ایف بی آر کے مطابق نئے سسٹم کے تحت مرکزی اور شفاف ڈیٹا ایکو سسٹم کے ذریعے ٹیکس قوانین کی پیروی یقینی بنائی جا سکے گی۔
سونےکی قیمت میں ایک بارپھرہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔