توشہ خانہ ٹوریفرنس:عمران خان نےمشاورت کیلئےوقت مانگ لیا

0
8

توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نےوکلاسےمشاورت کاوقت مانگ لیا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کی۔بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جج سے کہا کہ مجھے وکلا سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلا سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی 5 اکتوبر تک مؤخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Leave a reply