توشہ خانہ ٹوکیس:بانی کی ضمانت منظوری کاتفصیلی فیصلہ جار ی

0
40

اسلام آبادہائیکورٹ نےبانی تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن نےوجوبات پرمشتمل14صفحات کاتفصیلی فیصلہ جاری کیا۔فیصلےمیں بانی پی ٹی آئی کےخلاف توشہ خانہ ٹوکیس کومزیدانکوائری کاکیس قراردیاگیا۔
تفصیلی فیصلےکےمطابق بلغاری سیٹ کاتحفہ جمع نہ کرانےپرکارروائی بنتی ہی نہیں، رولزکےمطابق تحفےکی رسیدجمع نہ کرانےپرکارروائی کی جاسکتی تھی،جب تحفہ جمع نہ کرانےپرکارروائی ہوہی نہیں سکتی تویہ مزیدانکوائری کاکیس ہے۔
تفصیلی فیصلےمیں کہاگیاہےکہ عمران خان اوراہلیہ پرجیولری سیٹ کاتحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانےکاالزام ہے،تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانےپرکریمنل کارروائی شروع کی گئی، پراسیکیوٹر کے مطابق تحفہ جمع نہ کرواکرپروسیجرکی خلاف ورزی کی گئی۔
تفصیلی فیصلےمیں مزیدکہاگیاکہ پراسیکیوٹرکےمطابق تحفہ جمع نہ کرواکرکریمنل بریچ آف ٹرسٹ کیاگیا،بانی اوراہلیہ پردباؤڈال کرتحفےکی قیمت کم لگوانےکابھی الزام ہے،الزام ہےتحفہ کم قیمت میں لیکرخزانےکو3کروڑ28لاکھ کانقصان پہنچایاگیا، ایف آئی اےچالان کےمطابق رسیدکےساتھ تحفہ جمع کرانابھی لازم تھا،2018 کےتوشہ خانہ رولزکےمطابق تحفہ نہیں،صرف رسیدجمع کرانالازم تھی۔

Leave a reply