توشہ خانہ ٹوکیس :عدالت نےمزیدگواہان کوطلب کرلیا

0
20

توشہ خانہ ٹوکیس میں عدالت نےآئندہ سماعت پرمزیدگواہان کوطلب کرلیا۔
سپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمندنےاڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیاجبکہ بشریٰ بی بی بھی سماعت کےلئے اڈیالہ جیل آئیں۔
گواہ محمداحمدپروکلاصفائی کی جانب سےجرح مکمل کرلی گئی،گواہ طلعت حسین پربھی ابتدائی جرح کی گئی،دوران سماعت مزید2گواہان قیصراورعمرصدیق کےبیانات بھی ریکارڈکئےگئے۔کیس میں مجموعی طورپر7گواہان کےبیانات ریکارڈ اور 4پرجرح مکمل کی گئی۔
عدالت نےآئندہ سماعت پرمزید2گواہان کوطلب کرلیا،سابق ملٹری سیکرٹری اورڈپٹی سیکرٹری بیانات ریکارڈکرانےکیلئےطلب کرلئےگئے۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت16جنوری تک ملتوی کردی۔

Leave a reply