توہین الیکشن کمیشن:فوادچودھری نےوقت مانگ لیا

0
11

توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیرفوادچودھری نےجواب جمع کروانےکےلئے وقت مانگ لیا۔
فوادچودھری کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نےکی ۔
الیکشن کمیشن نےکہاکہ یہ کیس دو سال سے زیر التوا ہے، آپ جواب جمع کروائیں،فواد چودھری نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا۔
فوادچودھری نےکہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت سے چین کے دورے پر جا رہا ہوں۔
اسلام آبادہائیکورٹ پہلے ہی توہین الیکشن کمیشن وکمشنر کیس میں فردجرم کالعدم قرار دے چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت تین ستمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a reply