تیز رفتاری کی انوکھی سزا متعارف

0
17

گاڑیوں سے ہمیشہ کیلئے ہاتھ دھونا پڑے گا۔  نیا قانون تیز ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف موثر ثابت ہوگا۔

تیز رفتار گاڑی چلانے کے شوقین ڈرائیورزہو جائیں خبردار۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا میں ایک قانون بنایا گیا ہے، جس کے تحت حکومت کی جانب سے تیز رفتار گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو ضبط اور فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس انوکھی سزا کا نفاذ چند ماہ قبل شروع کیا گیا ہے،جس کے مطابق 60 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ رفتار کی حد سے تجاوز کرنیوالے کار ڈرائیورز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس قانون کا نفاذ اس وقت ہوا جب آسٹریا میں سڑک حادثات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔

اس قانون کے نفاذ کے بعد آسٹریا کے حکام کو امید ہے کہ یہ نیا اقدام تیز ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف ایک مضبوط رکاوٹ ثابت ہوگااور ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آئے گی۔

Leave a reply