جناح ہاؤس حملہ کیس:عمرایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع

0
109

جناح ہاؤس حملہ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی عبوری ضمانت میں 7دسمبرتک توسیع ہوگئی۔
لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت کےجج منظرعلی گل نےضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ عمرایوب عبوری ضمانت کی معیادختم ہونےپرپیش نہیں ہوئے۔
عمرایوب کےوکیل نےایک روزہ حاضری سےاستشنیٰ کی درخواست دی۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ راستےبندہونےکی وجہ سےعمرایوب پیش نہیں ہوسکے۔
عدالت نےعمرایوب کی ایک پیشی کےلئےحاضری سےاستشنیٰ کی درخواست منظورکی۔اورعدالت نےعمرایوب کی عبوری ضمانت میں7دسمبرتک توسیع کردی ۔

Leave a reply