حجاج کرام اللہ کےمہمان ہیں،سہولتوں کاخاص خیال رکھا جائے، وزیراعظم

0
16

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ حجاج کرام اللہ کےمہمان ہیں،خدمت ومعاونت میں لاپرواہی قبول نہیں کروں گا،حجاج کرام کی رہائش،سفری ودیگرسہولتوں کاخاص خیال رکھاجائے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حج2025کی تیاریوں پرجائزہ اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں وزیراعظم کوحج2025کی تیاریوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ حج 2025کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں،حج2025میں حجاج کرام کےلئےہرقسم کی معاونت وسہولت یقینی بنائی جائے ،حج 2025کی تیاریوں پرجامع بریفنگ تیارکرکےآئندہ چندروزمیں دی جائے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ حجاج کرام اللہ کےمہمان ہیں،خدمت ومعاونت میں لاپرواہی قبول نہیں کروں گا، حجاج کرام کوحج2025کےلئےتربیت کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف نےحج2025میں معاونین حج کےانتخاب کےطریقہ کارپربریفنگ طلب کرلی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے حج ڈیوٹی پراچھی شہرت کےقابل افسران تعینات کرنےکی ہدایت کی اورحجاج کرام کی رہائش،سفری ودیگرسہولتوں کاخاص خیال رکھنےکی بھی ہدایت کی۔

Leave a reply