حماداظہرنےاستعفیٰ کیوں دیا؟اہم انکشافات سامنےآگئے

0
19

حماداظہرنےتحریک انصاف کی پنجاب کی صدارت سےاستعفیٰ کیوں دیااہم انکشافات سامنےآگئے۔
ذرائع کےمطابق پارٹی اقتدارکی جنگ جاری،تحریک انصاف کےرہنماآپس میں لڑپڑے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کے درمیان ایک مرتبہ پھر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور حماد اظہر کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔
ذرائع کےمطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان لڑائی وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی جانب سے حماد اظہر کو سیاسی طور پر متحرک ہونے کیلئے کہنے پر ہوئی،آپ کہنے کو روپوش ہیں لیکن ذاتی معاملات ٹھیک چلا رہے ہیں ، پارٹی پر بھی توجہ دیں، علی امین گنڈاپور کا حماد اظہرسے مکالمہ،اگر آپ سے پارٹی کے معاملات نہیں چلتے تو استعفیٰ دے دیں، علی امین گنڈاپور کا حماد اظہر سے مکالمہ۔
ذرائع کاکہناہےکہ علی امین گنڈاپور کی باتوں پر حماد اظہر غصہ کر گئے، حماد اظہر نے علی امین کو پارٹی رہنماؤں کی کارکردگی کے بجائے صوبے پر توجہ دینے کا مشورہ دیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان گالم گلوچ کا بھی تبادلہ ہوا،حماد اظہر نے بانی چیئرمین سے ملاقات نہ ہونے اور صیح پیغام رسانی نہ ہونے کا بھی گلہ کیا، عمر ایوب کے سمجھانے کے باوجود بھی حماد اظہر پارٹی اختلافات منظرعام پر لے آئے۔
ذرائع کےمطابق حماد اظہر نے اپنی ٹویٹ میں پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔حماد اظہر کے پاس صدارت کا قائم مقام چارج تھا۔حماد اظہر اصل میں پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ہیں، جہاں سے انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

Leave a reply