وفاقی حکومت نےحساس ادارے کوکال ریکارڈاور ٹریس کرنےکی اجازت دےدی۔
اعلامیے کے مطابق سمری کی منظوری قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر دی گئی ہے ،،آئی ایس آئی کسی بھی ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کی ریکارڈنگ کر سکے گی، کال ریکارڈ،میسجز اور کال ٹریس کرنے کا اختیار ہو گا، موبائل کال ،واٹس ایپ کال میسجز اور دیگر اپلیکیشنز کی ریکارڈنگ ہو سکے گی۔
وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کے گریڈ 18 یا اس سے اوپر کے افسران کو یہ اختیار دیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی، آئی ایس آئی کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 1996 کی سکشن 54 کے تحت اختیار دیا گیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔