حکومت پی ٹی آئی کااحتجاج رکوانےکیلئےعمران خان سےآج ملاقات کی اجازت دےسکتی ہے

0
47

حکومت تحریک انصاف کا15اکتوبراکااحتجاج رکوانےکےلئے عمران خان سےآج ملاقات کی اجازت دےسکتی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 15اور16اکتوبرکوشنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس منعقدہورہاہےجس میں شرکت کےلئے دوجوہری طاقتوں کےوزرائےاعظم اوربھارتی وزیرخارجہ جےشنکرسمیت متعددممالک کی اعلیٰ شخصیات آرہی ہیں ۔
تحریک انصاف نے15اکتوبرکواسلام آبادکےڈی چوک میں احتجاج کی کال دےرکھی ہے،احتجاج کومنسوخ کرنےکےلئے پی ٹی آئی رہنماؤں نےعمران خان سےملاقات کی شرط عائدکی ہےجس کےلئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےوازرت داخلہ میں درخواست جمع کروادی ہے۔
بعض بیک چینل رابطوں کے بعد حکومت بیرسٹر گوہر علی خان اور حامد رضا کو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر تحریک انصاف کا احتجاج واپس لینے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے سکتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے وزارت داخلہ کو لکھی درخواست میں کہا کہ آخری بار ہمارے وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی تھی۔
درخواست کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے اور میری اور صاحبزادہ حامد رضا کی ملاقات کرائی جائے۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ رات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو آج سہ پہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دوسری جانب ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے وفاقی وزیرداخلہ کو خط میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی تھی، گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ سے بیرسٹرگوہرکی ٹیلیفون پربات ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ نے درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی، ایس سی اوسربراہی کانفرنس، سیکیورٹی خدشات پرجیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ہے، کسی ایک قیدی کو ملاقات کی اجازت دیگر قیدیوں سے دوہرا معیار اور سلوک کے زمرے میں آئےگی۔

Leave a reply