متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت چھوڑنے میں میرا ریکارڈ بہت خراب ہے۔
کراچی میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں آئی ٹی لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کاکہناتھاکہ فیصل واوڈا نے کبھی نہیں کہا وہ ہمارے سینیٹر ہیں، جس حکومت میں بلدیاتی معاملات خود مختار نہ ہوں ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں۔ نہ جانے کب حکومت چھوڑ دیں، حکومت چھوڑنے میں میرا ریکارڈ بہت خراب ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ جب تک خوشحالی کراچی میں نہیں آئے گی ملک خوشحال نہیں ہوگا، دعا کریں کراچی بھی اسلام آباد جیسا ہوجائے۔کراچی شہر کی تعمیر اور اس سے محبت کرنا ہوگی۔
خالدمقبول صدیقی کاکہناتھاکہ کراچی کے بلدیاتی اختیارات ایک دھوکہ ہے، نئے پاکستان کی تعمیر کے لیے نئے انداز سے سوچیں، کراچی چل رہا ہے تو ملک پل رہا ہے، جب کراچی کو بائی پاس کیا، پاکستان کی ترقی بائی پاس ہوئی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ جو ادارے کراچی سے ختم کرنے کی سازش کی گئی وہ کسی صوبے نہیں بنگلہ دیش چلے گئے، کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی نہیں ہے،راناثنااللہ
اکتوبر 2, 2024 -
اداکارہ شلپاسیٹھی کےریسٹورنٹ آنیوالےگاہک کی قیمتی گاڑی چوری
اکتوبر 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔