وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ وفاقی حکومت نےتحریک انصاف پرپابندی لگانےکافیصلہ کرلیاہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکااسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے معاملے پر کافی دیر سے غور جاری تھا، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ اگلے کابینہ اجلاس میں آ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ حکومتی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔
عطاء تارڑ کامزیدکہناتھاکہ کس نے رویت ڈالی کہ کسی کی بیٹی، کسی کی بہن کو گرفتار کرو، ان کے نزدیک سیاسی مخالفت کو دشمنی سمجھا جاتا ہے، ہمارے ہاں نہیں، ہمارے اچھے اخلاق کو ہماری کمزوری سمجھ کر ہمیں گالیاں دی گئیں۔ان کاکہناتھاکہ ملک کے ساتھ بہت کھلواڑ ہو چکا، اب کہنا چاہتے ہیں کہ نو مور، اس ملک کو آگے جانا ہے تو تحریکِ انصاف اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست دائر کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ طالبان کو واپس لا کر بسایا جائے، ایک طرف دہشت گردوں کو یہاں لائے، دوسری طرف جی ایچ کیو پر حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ سائفر سے کھیلنا ہے، یہ تگڑا کیس ہے۔وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ امریکا میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ سائفر میں کوئی دھمکی نہیں تھی، فارن فنڈنگ ہو، 9 مئی کے حملے ہوں یا سائفر کے ساتھ کھیلنا یہ سب ثابت شدہ ہیں۔
لیگی رہنماعطاء اللّٰہ تارڑ کا کہناتھا کہ سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے گا، ان تینوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اقدامات اس لیے ہیں تاکہ آئندہ کوئی شخص ملک کو نقصان پہنچانے کا نہ سوچے، ٹی ایل پی والے فلسطین کے حوالے سے بات کر رہے ہیں یہ ان کا حق ہے، وزیرِ اعظم اسرائیل کے جنگی جرائم پر تفصیل سے بات کرچکے ہیں، ٹی ایل پی سے بات چیت جاری ہے میرا خیال ہے وہ سمجھ جائیں گے۔
لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں زلزلےکےجھٹکے
دسمبر 5, 2024قومی ائیرلائن کی نجکاری:سپریم کورٹ نےحکم واپس لےلیا
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جوبائیڈن نےصدارتی انتخاب نہ لڑنےکااشارہ دیدیا
جولائی 19, 2024 -
توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے رپورٹ جمع
مارچ 19, 2024 -
سائنس کی دنیا سے اچھی خبر
مئی 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔