خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس:ملزمان کا مزید ریمانڈ منظور

0
20

رائٹروڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ اوراغوابرائےتاوان کےکیس میں ملزمان کامزید15روزکاجسمانی ریمانڈمنظورہوگیا۔عدالت نے ملزمان کو یکم ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
انسداددہشتگردی عدالت لاہورمیں رائٹروڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرکواغوااورہنی ٹریپ کرنےکےکیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت کی۔
خلیل الرحمن قمر کے وکیل مدثر چودھری اور احمد چھچھر ایڈووکیٹ بھی پیروی کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان کے وکلا بھی عدالت کےروبروپیش ہوئے۔
ملزمان کوجسمانی ریمانڈپوراہونےپرعدالت میں پیش کیاگیا۔پولیس نےملزمان کےمزیدجسمانی ریمانڈکی استدعاکی۔تفتیشی افسرنےعدالت کےروبروپیش ہوکربتایاکہ ملزمان سےرقم اوراسلحہ برآمدہواہےمزیداسلحہ برآمدکرناہے۔ ملزمان سے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑیاں برآمد کرنی ہیں۔ ملزمان سے خلیل الرحمان قمر کی گھڑی بھی برآمد کرنی ہے۔
ملزمان کے وکلا نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔
ملزمان میں تنویر احمد،قیصر عباس، رشید احمد،فلک شیر،میاں خان، یاسر علی،جاوید اقبال،ذیشان قیوم اور معمون حیدر شامل ہیں۔
پولیس نےبتایاکہ ملزمان نےرائٹروڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرسےایک کروڑ تاوان کامطالبہ کیا،اُن کے اے ٹی ایم سے دو لاکھ87 ہزار روپے نکلوائے۔
مدعی فریق نے کہا کہ یہ ملزمان آمنہ عروج اور حسن شاہ کے شریک جرم ساتھی ہیں۔

Leave a reply