وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ دنیاکومتحدکرنےکےلئےمساوات اورانصاف ضروری ہے،غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں۔
اقوام متحدہ کی سمٹ آف دی فیوچر سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر کمزور ممالک پر قرضوں کے انبار، غربت میں اضافہ، معاشی تقسیم، عدم برداشت، دہشت گردی، غیرقانونی غاضبانہ قبضے اور موسمیاتی تبدیلی پر غیر سنجیدگی عالمی اتحاد میں رکاوٹیں ہیں۔
شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ نئے عالمی چیلنجز اور بڑھتی ہوئی کشیدگیوں سے دنیا منقسم ہونے کا خطرہ ہے، دنیا کو متحد کرنے کیلئے مساوات اور انصاف ضروری ہے،پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے عالمی معاشی ڈھانچے کی اصلاحات ضروری ہے، عالمی برداری کو ترقیاتی سرمایہ کاری کے جدید طریقوں کے بارے میں سوچنا ہوگا، ہمیں دنیا کو ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے بھی محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے، نا انصافی اور عدم مساوات مقامی اور بین الاقوامی سطح پر برے عناصر کو استحصال کا موقع دیتے ہیں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں، غزہ کے لوگوں کے حالت زار میں اس اجتماعیت کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اور قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی اقوام دہشتگردی اور غلط معلومات کے چیلنجز سے دوچار ممالک سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صدرمملکت،وزیراعظم کا شہید جوانوں کو بھرپور خراج عقیدت
جولائی 16, 2024 -
اہم قانون سازی کامشن:حکومتی اتحادمزیدمضبوط
ستمبر 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔