
ٹی ٹوئنٹی سیریزکےدوسرےمیچ میں بھی نیوزی لینڈنےپاکستان کو5وکٹوں سےشکست دے کر سیریزمیں 2-0سےواضح برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی اننگز:
ڈنیڈن میں کھیلےگئےمیچ میں بارش کےباعث میچ کوپندرہ اوورزتک محدود کردیا گیاتھاپاکستان نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے،قومی اوپنرزایک بارپھربُری طرح ناکام ہوگئے، حسن نواز آج پھر کھاتہ کھولے بغیر صفر پر پویلین لوٹ گئے،جبکہ محمد حارث 11اورخوشدل شاہ 2سکوربناکروکٹ گنوابیٹھے۔
جہانداد خان بھی بغیرکھاتہ کھولےواپس پویلین لوٹ گئےجبکہ عرفان خان نیازی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔کپتان سلمان آغا46اورشاداب خان 26 رنز بناکرنمایاں رہے۔جبکہ قومی کھلاڑی شاہین آفریدی نےجارہانہ انداز اپنایا سکور میں مزید 22 رنز کا اضافہ کیا تاہم انکے علاوہ کوئی بلےباز خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔
نیوزی لینڈکی جانب سے ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز، جیمز نیشم اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈکی اننگز:
ہدف کےتعاقب میں نیوزی لینڈکی جانب سے اوپنرز نے جارحانہ آغاز کیا اور محض 13.1 اوورز میں ٹارگٹ حاصل کرلیا، کیوی اوپنرز نے 66 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی تاہم ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ بعدازاں فن ایلین 38، مارک چیمپین 1 اور جیمز نیشم 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
تاہم مچل نے 21 اور کپتان مائیکل بریسویل نے 5 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سےحارث رؤف نے2کھلاڑیوں کوشکارکیاجبکہ محمد علی، خوشدل شاہ اور جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس:
نیوزی لینڈکےکپتان مائیکل بریسویل نےٹی ٹوئنٹی سیریزکےدوسرےمیچ میں پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کربولنگ کافیصلہ کیاتھا۔
قبل ازیں بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا، جس کے بعد امپائرز نے میچ 15،15 اوورز تک محدود کردیا۔
پاکستان نے ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ نے کائل جیمیسن اور ٹم رابنسن کی جگہ جمی نیشم اور بین سیرز کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
یادرہےکہ ٹی ٹوئنٹی سیریزکےپہلےمیچ میں بھی نیوزی لینڈنےپاکستان کو9وکٹوں سےشکست دےکرایک صفرسےبرتری حاصل کی تھی۔
پاکستان اسکواڈ:
سلمان آغا (کپتان)، شاداب خان، عبدالصمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث اورشاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل تھے۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ:
مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، مچل ہے، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سوڈھی اور ذکارے فوکس بھی اسکواڈمیں شامل تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔