کراچی: ذوالحج 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیرعیدالاضحیٰ ہوگی
ہلال کمیٹی اجلاس کے چیئرمین مولانا عبدالخبیراجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے پریس کانفرنس کی، چاند نظر آنے کے بعد ملک میں یکم ذو الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔
ہلال کمیٹی نے کہا کہ آج پاکستان کے مختلف مقامات مطلع ابرآلود رہا، جس کی وجہ سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، پشاور، کوہاٹ، اور دیگرعلاقوں سے شہادتیں موصول ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف بلڈنگ میں جبکہ پشاور، اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ابر آلود ہونے کی وجہ سے پنجاب کے کسی بھی شہر سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، البتہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سے چاند کی شہادت موصول ہوئی۔
پشاور میں ذوالحج کاچاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر حافظ عبدالغفور نے کی، زونل کمیٹی اجلاس میں 5 ممبران شریک ہوئے۔
ہلال کمیٹی ممبران میں مولانا عبدالبصیر،مولانا محمد علی شاہ مولانا عتیق اللہ اور مولانا عابد شاکری شامل تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔