
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نےمفتی قوی کی شادی کی پیشکش مسترد کردی۔
آج کل بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اورپاکستان کےمفتی قوی کی شادی کے چرچےعام ہیں۔دونوں شادی کی وجہ سےخبروں کی زینت بھی بنےہوئےہیں۔
اب اداکارہ نے شادی سے متعلق نیا پیغام دیا ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت کاکہناتھاکہ میں نہیں جانتی کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900، لیکن میں اکیلی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں اور وہ مجھے سنبھال نہیں سکیں گے۔میں اس شادی کےلئےسنجیدہ نہیں ہوں۔ میں شادی کی یہ پیشکش مستردکرتی ہوں۔
اداکارہ کا مزید کہناتھاکہ وہ ابھی تک سچے پیار کی تلاش میں ہیں، جو انہیں بھارت میں ابھی تک نہیں ملا۔ بہت سے لوگ میرے پیچھے ہیں مگر وہ صرف مجھے اور میری شہرت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
صحافی نےاداکارہ سےپاکستان آنےکےبارےمیں سوال کیاتوجواب میں راکھی ساونت کاکہناتھاکہ ’اگر مودی پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں کر سکتی؟ جب ایک جوڑا راضی ہو جائے تو قاضی کیا کر سکتا ہے؟‘
یاد رہے کہ اس سے قبل مفتی قوی نے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ راکھی ساونت کے ساتھ ان کی شادی 14 فروری کو مقرر ہے، انہوں نے شو کے میزبان کو بطور گواہ شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔
اداکارہ مریم نفیس کےہاں ننھےمہمان کی آمد
مارچ 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا بیان
مئی 3, 2024 -
نومنتخب برطانوی پارلیمنٹ نےحلف اٹھالیا
جولائی 10, 2024 -
زمانہ نبوتﷺ کی تاریخی ’’مسجدِ جواثا‘‘
جون 7, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔