انڈر19 ایشیا کپ سے قبل متحدہ عرب امارات میں سہ فریقی سریزکاانعقادہوگا
پاکستان مینزانڈر19ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونےوالی سہ فریقی ون ڈےسیریزمیں شرکت کرےگی۔
متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ہونےوالی سیریزمیں پاکستان مینزانڈر19کرکٹ ٹیم رواں سال نومبرمیں 50اوورزکی سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی۔13سے 26نومبر تک ہونے والی اس سیریز میں پاکستان ،افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ڈبل لیگ کی بنیاد پر ہونے والے اس ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔ سیریز کی دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
یو اے ای کے دورے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نیشنل انڈر 19 کپ (ایک روزہ فارمیٹ) اور نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ (تین روزہ فارمیٹ) کا انعقاد کرے گا ۔جس کا آغاز اکتوبر میں ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ انڈر 19 کھلاڑیوں کو پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان مینز انڈر19 ٹیم اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ سے قبل متحدہ عرب امارات میں ایک انتہائی مسابقتی انڈر 19 سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی۔ یہ سیریز انڈر 19 ایشیا کپ کی تیاری کا حصہ ہے ، نوجوان کھلاڑیوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔
عثمان واہلہ کامزیدکہناتھاکہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین موقع ہوگا۔ پی سی بی اس سہ فریقی سیریز کا اہتمام کرنے پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہے جو دونوں بورڈز کے درمیان مضبوط باہمی روابط اور نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
تیسراٹی ٹوئنٹی:زمبابوےنےپاکستان کوشکست دیدی
دسمبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔