روس یوکرین جنگ بندی معاہدہ ابھی نہ ہواتوپھرکبھی بھی نہیں ہوسکےگا،ڈونلڈٹرمپ

0
41

امریکی صدرڈونلڈنےکہاہےکہ روس یوکرین جنگ بندی معاہدہ ابھی نہ ہواتو پھر کبھی بھی نہیں ہوسکےگا،برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر بولےیوکرین روس تنازع پرامریکاکےساتھ مل کرکام کریں گے۔
واشنگٹن میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اوربرطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرنے مشترکہ نیوزکانفرنس کی۔اس موقع پرصدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ روس اور یوکرین کی ہولناک جنگ پربات ہوئی،روس اوریوکرین کی جنگ کاخاتمہ سب کےمفادمیں ہے،روس یوکرین جنگ کاجلدخاتمہ چاہتےہیں،روسی صدرپیوٹن سےفون پراچھی گفتگوہوئی،ہم نےسب سےزیادہ یوکرین کی مددکی ۔
ڈونلڈٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ روس یوکرین کی خونی جنگ میں کئی افرادہلاک ہوچکے ہیں،کنگ چارلس کی دورہ برطانیہ کی دعوت قبول کی ہے،تجارت میں توازن کے لئے ٹیرف لگاناضروری ہے،بہت سےممالک کےساتھ امریکاکوتجارت میں خسارہ ہورہاہے،روس یوکرین جنگ بندی معاہدہ ابھی نہ ہواتوپھرکبھی بھی نہیں ہوسکےگا ،جنگ کےخاتمےکےبعدیوکرین کی بحالی پربات ہوگی۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کاکہناتھاکہ امریکاکی سیکیورٹی ضمانتوں کےبغیریوکرین امن معاہدہ کامیاب نہیں ہوگا،یوکرین روس تنازع پر امریکاکےساتھ مل کرکام کریں گے،امریکی صدرکی قیام امن کیلئےکوششیں قابل تعریف ہیں،برطانیہ اورامریکاتجارت سمیت مختلف شعبوں میں شراکت دار رہےہیں۔
کیئراسٹارمرکامزیدکہناتھاکہ روس کوفائدہ پہنچانےوالاامن معاہدہ کامیاب نہیں ہوگا،ٹرمپ نےیوکرین امن معاہدہ کےلئےسخت اورمنصفانہ بات کی ،ٹرمپ نےدرست کہایورپ کودفاعی اخراجات میں اضافہ کرناچاہئے،برطانیہ یوکرین کواس سال پہلےسےزیادہ امداددےگا۔

Leave a reply