زرعی انقلاب :کسان نما روبوٹ کی فصل کاٹنے کی ویڈیو وائرل

0
4

زرعی انقلاب برپا،اب کسان نما روبوٹ فصلیں کاٹیں گے۔سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو نے دھوم مچا دی۔
ویڈیومیں ایک انسان نما روبوٹ کو فصلیں کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اگرچہ یہ ویڈیو مکمل طور پر کمپیوٹر سے تخلیق کی گئی ہے، تاہم یہ موجودہ وقت میں زراعت کے شعبے میں تیزی سے ہونے والی تکنیکی ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی مشینوں پر کام ہو رہا ہے جو بیج بونے اور فصلیں کاٹنے جیسے اہم کام سرانجام دے سکتی ہیں، ان کا مقصد نا صرف زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے، بلکہ افرادی قوت کی کمی جیسے مسائل کا بھی حل نکالنا ہے۔یہ ٹیکنالوجی زراعت کو زیادہ خودکار، مؤثر اور پائیدار بنانے کی جانب ایک بڑا قدم تصور کی جا رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں خودکار روبوٹس کھیتوں میں عام نظر آئیں گے، جو کسانوں کا بوجھ کم کرنے کے ساتھ ساتھ فصلوں کی نگہداشت بھی بہتر انداز میں کر سکیں گے۔
یہ ویڈیو حیرت و تجسس کا باعث بنی ہے، خصوصاً ان روایتی کسانوں کیلئے جو اس تیزی سے بدلتے ماحول میں اپنی جگہ بنانے کیلئےجدوجہد کر رہے ہیں۔

Leave a reply