ساتھی اداکارہ کوکس بات پراحتیاط کاکہا، اریج چودھری نے بتادیا

0
6

اداکارہ اریج چودھری نےبتایاکہ ایک مرتبہ شوٹنگ کےدوران ساتھی اداکارہ جب سیٹ پرلباس تبدیل کرنےگئیں تولڑکےاُس کودیکھنےلگ گئے۔جس پراُس کواحتیاط کاکہا۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ اریج چودھری نےحال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کےمارننگ شومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں اداکارہ سےنجی زندگی اورکیرئیرکےبارےمیں مختلف قسم کےسوال وجواب کئےگئے،جن کےاُنہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
اداکارہ سےگفتگوجاری تھی کےاریج چودھری نےایک بڑاہی عجیب قصہ سنایاجس سےوہاں پرموجودسب لوگ حیران رہ گئے۔اداکارہ نےانکشاف کیاکہ جب میں انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھی تولاہورمیں ایک ڈرامےکی شوٹنگ کےدوران ایک اورلڑکی بھی موجودتھی ،جس کوشوٹ کےمطابق سیٹ پرلباس تبدیل کرناتھا،جب وہ لباس تبدیل کرنےکےلئےگئی توایک لڑکےنےاُس کوگھورکردیکھناشروع کردیا اوردوسرےلڑکوں کوبھی بلالیا۔
اریج چودھر ی نےمزیدبتایاکہ میں یہ سارامعاملہ دیکھ رہی تھی مگرسمجھ نہیں پارہی تھی کہ یہ ہوکیارہاہے،کچھ دیرکےبعدمیری سمجھ میں یہ بات آئی تومیں خودبھی دنگ رہ گئی۔
اداکارہ نےکہاکہ وہ لڑکی جس کمرےمیں لباس تبدیل کررہی تھی وہاں ایسے شیشے لگے تھے، جن کے ذریعے باہر کھڑے لوگ اندر والے شخص کو مکمل طور پر دیکھ سکتے تھے اور کمرے میں موجود شخص کو اس بات کا علم ہی نہیں تھا۔تومیں نےیہ سارا معاملہ اُس اداکارہ کوبتایا۔جس پروہ زارو قطار رونے لگی لیکن انہوں نے انہیں سمجھایا کہ جو ہونا تھا وہ ہوگیا، اب کچھ نہیں ہوگا، رونا بند کریں، آئندہ کے لیے احتیاط سے کام لیں۔حالانکہ سیٹ پرسینئراداکاربھی موجودتھےپرکسی نےبھی اس حرکت پرکوئی بات نہیں کی۔

Leave a reply