سرکاری سکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان

0
24

طلباو طالبات کے ساتھ اساتذہ کی بھی موجیں۔

گرمیوں کی تعطیلات کے بعدسرکاری سکولوں میں اتوار کیساتھ ہفتہ کو بھی چھٹی ہو گی۔  صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سرکاری سکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں سوموار سے جمعۃالمبارک کے دن تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، تاہم ہفتے کے دن سرکاری سکولوں میں مکمل چھٹی کرنے اور اس دن مرحلہ وار اساتذہ کی ٹریننگ کی تجویز زیر غور ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اساتذہ ہفتے کی چھٹی کپیسٹی بلڈنگ اور لیسن پلاننگ کیلئے استعمال کرنے سے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کریں، اساتذہ پہلے ہی تعلیم کے ساتھ اور بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، اساتذہ کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، اساتذہ کی پرموشن کے مسائل بھی جلد حل ہونے جارہے ہیں۔

Leave a reply