سعودیہ جانیوالے پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

0
51

 سعودی عرب جانیوالے پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری۔

قومی ایئرلائن نے سعودی عرب جانیوالے مسافروں کیلئے اپنے کرایوں میں بڑی کمی کردی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی جانب سے سعودی عرب جانیوالے زائرین ، سیاحوں اورمسافروں کیلئے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں جانیوالی پروازوں پر 30 فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔اعلامیے کے مطابق ریاض، دمام، القسیم جانیوالے مسافر اس سکیم سے استفادہ حاصل فائدہ کرسکیں گے۔

ترجمان قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے مسافر10جون سے18جون تک رعایتی ٹکٹ کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

Leave a reply