سونےکی قیمت میں کمی

0
36

کاروباری ہفتےکےآخری روزسونےکی قیمت مزیدگرگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 335 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 2400 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 920 روپے ہو گئی۔
یادرہےکہ گزشتہ روزسونےکی قیمت میں بڑی کمی دیکھنےمیں آئی تھی۔گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 51 ہزار روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے کا ہوگیاتھا۔

Leave a reply